میانوالی: خاتون کے قتل کا الزام، 3 دیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
میانوالی کے علاقے دلیوالی میں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے 3 دیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
میانوالی پولیس کے مطابق 2 ہفتے قبل تنیوں دیوروں نے اپنی بھابی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیوروں نے خاتون سے شوہر کی وفات پر ملنے والی رقم کا تقاضہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چھیڑخانی کی شکایت پر اوباش نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا
سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔