اسلام آ باد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی دنیا بھارت سے جنگ جیتنے پر آج تک دنگ ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے جو کہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ ہوئے اس کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں ںے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دے رہی ہیں، اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی وہ بھارت سے جنگ جیتے، فیلڈ مارشل نے فرنٹ سے جنگ کو لیڈ کیا دنیا آج تک بھارت سے جنگ جیتنے پر دنگ ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، آئی پی پیز سے بات چیت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو ظلم و ستم نظرآیا گیا ہے وہ آج تک نہیں دیکھا گیا، بچے بھوک سے لاغر ہوچکے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کو کہہ کر فلسطین غذا بھجوائی ہے جو اردن کے راستے روانہ ہوگی، کنسائمنٹ جلد روانہ ہوجائے گی، ریاست فلسطین کو حقوق دلوانے کے لیے پاکستانی حکومت بقیہ تمام ممالک کے ساتھ ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارت سے جنگ

پڑھیں:

سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی،ٹرمپ

سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی،ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز

لندن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اگر میں نہیں ہوتا دنیا میں 6 جنگیں ہوتیں جن میں سب سے بڑی جنگ پاک بھارت کی ہوتی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرتا ہے۔ پھر میں پڑھ رہا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔امریکی صدر کے بقول جس پر میں نے سوچا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانا میرے لیے آسان ہوگا کیونکہ اس قبل، میں بھارت اور پاکستان تنازع کو بھی تجارتی دباو کے ذریعے سلجھا چکا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے دونوں (تھائی لینڈ اور کمبوڈیا)کے وزرائے اعظم کو فون کیا اور کہا کہ جب تک آپس میں جنگ ختم نہیں کرتے، کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ جب میں نے فون بند کیا، تو میرے خیال میں وہ (تھائی لینڈ اور کمبوڈیا) مسئلہ سلجھانے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ چند دنوں سے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا جو بڑھ کر شہروں تک پھیل گیا تھا اور جس میں مجموعی ہلاکتیں دو درجن سے زائد ہوچکی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کیسز، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کیسز، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط پنجاب اسمبلی اجلاس پھر بدنظمی کا شکار، اپوزیشن رکن خالد نثار نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ رسید کردیا الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیدیا،نوٹیفکیشن جاری چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت کیخلاف کامیابی پر دنیا دنگ رہ گئی، وزیراعظم کابینہ نے حج اور اے آئی پالیسی کی منظوری دیدی
  • امریکا اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں بڑا معاہدہ، ٹرمپ کا اعلان
  • غزہ میں غذائی قلت ،میری بیٹی کو بچا لیں ،ماں کی دنیا سے فریاد
  • بھارت سے جنگ جیتنے پر دنیا آج تک حیران ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے، وزیراعظم
  • دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے، راہول گاندھی
  • وزیراعظم مودی میں دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا، راہول گاندھی کی کڑی تنقید
  • سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی،ٹرمپ
  • سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی، ٹرمپ
  • سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی؛ ٹرمپ