پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کمی کا معاہدہ خوش آئند ہے: عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کمی کا معاہدہ خوش آئند ہے: عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کمی سے متعلق تجارتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاہدے کیلئے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس معاہدے سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی اور منڈیوں تک بہتر رسائی ممکن ہو گی، جو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کی بنیاد بنے گا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کو اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ چین امریکا اقتصادی و تجارتی اختلافات دور کرنے کے لئے ’’90 دن تک توسیع‘‘ کا مطلب ہے کیا؟ اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، سعودی عرب کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے، معاہدہ مسلم امہ اور علاقئی سالمیت کیلئے مثبت قدم ہے ، قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے ، پاکستان نے اسرائیل کے بڑے بھائی بھارت کو شکست دی ، پاکستان نے پیغام دیا کہ وہ اپنے دوست ممالک کا بھی دفاع کر سکتا ہے ، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ، مسئلہ فلسطین پر سب سے موثر اور مضبوط آواز پاکستان نے اٹھائی، معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر صحافی عمران شفقت کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مزید :