ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کے انعقاد کے لیے میزبان ملک کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔
کرک انفو کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی نیپال کرے گا جس کے تمام میچز دارالحکومت کھٹمنڈو کے اپر اور لوئر مولپانی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کوالیفائر میچز 12 جنوری سے 2 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 10 میں سے 4 ٹیمیں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی اور اب تک پانچ ٹیمیں بنگلا دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، نیپال اور امریکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں پانچ پانچ ٹیمیں ہوں گی۔ ان میں سے بہترین چھ ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی، جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار 12 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو 2024 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی 10 ٹیموں سے زیادہ ہیں۔ نیوزی لینڈ دفاعی چیمپیئن ہے، جس نے پچھلے سال فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جون اور جولائی میں انگلینڈ اینڈ ویلز میں منعقد ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی20 ورلڈ کپ
پڑھیں:
بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
کراچی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔
کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے میں آدھا انعام دینا واضح ناانصافی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی بورڈ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ کی تاریخی فتح کی اہمیت گھٹا دی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بی سی سی آئی خواتین کرکٹ کو اب بھی ثانوی حیثیت دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اسے ’’ڈبل اسٹینڈرڈ‘‘ اور ’’خواتین کے ساتھ کھلی ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔