امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے حالیہ ’’امریکا پاکستان تجارتی معاہدے‘‘ کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔
سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ٹیرف پر معاملے پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد دو روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سفارت خانے نے
پڑھیں:
چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرتے ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان بھی تجربات کررہےہیں لیکن وہ جاکر کسی کو نہیں بتاتے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک بڑی دنیا ہے، آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کہاں ٹیسٹ کر رہے ہیں، وہ زمین کے نیچے ٹیسٹ کرتے ہیں جہاں لوگ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہو رہا ہے، آپ کو زمین تھوڑی ہلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ اب ہمیں بھی ٹیسٹ کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے امریکی فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیا تھا۔
ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
مزید :