گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں پاکستان کو مسابقتی عمل سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا

اس سے قبل پاکستان پر بیس لائن ٹیرف 10 فیصد، جبکہ تقریباً 15 فیصد پاکستانی مصنوعات ڈیوٹی فری امریکی مارکیٹ میں داخل ہوتی تھیں۔ اپریل 2025 میں صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کو 3 ماہ کے لیے معطل کر کے مذاکرات کیے گئے۔ اور اب 19 فیصد ٹیرف 7 اگست سے پاکستان برآمدات پر لاگو ہو جائے گا۔

کم ٹیرف کا نفاذ،کیا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے؟

پاکستان پر کم ٹیرف کے نفاذ کو پاکستان کی سفارتی کامیابی سے جوڑا جا رہا ہے، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور دیگر امریکی حکام سے ملاقاتیں اور وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب جو کئی روز سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیرف کے معاملے پر امریکی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کی فعال پالیسیوں کو اس بات کا کریڈٹ دیا جا رہا کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف 29 فیصد کی بجائے 19 فیصد کر دیا گیا۔

19 فیصد ٹیرف کے نفاذ پر معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

گزشتہ روز دی نیوز اخبار کے سینئر اکنامک رپورٹر مہتاب حیدر نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو پاکستانی معیشت کے لیے خوشخبری بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اس ٹیرف کی رینج 15 سے 19 فیصد کے درمیان ہو گی جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پر یہ شرح 16 سے 17 فیصد کے درمیان ہو گی جس سے آپ کو بھارت بنگلہ دیش، ویت نام اور انڈونیشیا پر 5 سے 10 فیصد کا فائدہ حاصل ہو گا اور اسی شرح سے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان کے کاروباری طبقے کو نئے تجارتی معاہدے کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا: ڈاکٹر وقار احمد

ماہر معیشت ڈاکٹر وقار احمد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں نیا ٹریڈ آرڈر یا نیا تجارتی ضابطہ سامنے آنے جا رہا ہے اور پاکستان کے کاروباری طبقے کو خود کو اُس کے مطابق ڈھالنا پڑے گا جہاں پر ٹیرفس میں اسٹریٹجک بنیادوں پر رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔ ملکوں کے باہمی تعلقات کو ٹیرفس کے ذریعے سے لالچ اور سزا کے طریقہ کار کے تحت ڈھالا جا سکتا ہے۔ ٹیرف ایک ایسی ہی پالیسی ہے۔

ان کا کہنا ہے  کہ مستقبل میں اس حوالے سے مزید تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ ہمارے کاروباری طبقے کو اس طرح سے حکمتِ عملی بنانا ہو گی کہ اِن تبدیلیوں سے نبردآزما ہو سکیں۔ آج امریکہ نے ٹیرفس لگائے ہیں، کل ہو سکتا ہے یورپی یونین یا کچھ اور بڑے ممالک اس طرح کا طریقہ کار اختیار کر لیں۔ یہ چیزیں یکطرفہ بھی ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے صدر ٹرمپ کا 150 سے زائد ممالک کو نئے ٹیرف کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

اُنہوں نے کہا کہ بعض ممالک جیسا کہ یورپی یونین، جاپان اور جزوی طور پر کینیڈا کی مصنوعات پر پاکستان سے ٹیرف کی کم شرح کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اِس لیے اب حکومت کو ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے خاص طور پر ٹیکس کے حوالے سے ایسے اقدامات جس سے پاکستانی کاروباری طبقہ خصوصاً برآمدکنندگان کی لاگت کم کی جا سکے تاکہ وہ اُن ملکوں کا مقابلہ کرسکیں جن پر کم ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ مقابلے میں رہنے کے لیے ہمیں پاکستان میں کاروباری لاگت کو نیچے لانا پڑے گا تاکہ امریکا کو ہماری برآمدات میں اضافہ ہو۔

ڈاکٹر وقار احمد کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور کاروباری طبقے کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔ پاکستان امریکا بزنس فورم جیسے پلیٹ فارمز موجود ہیں۔ پاکستان کو ٹیرفس کو کم کرانے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں۔ گو کہ ٹیرف میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن مارکیٹ ایکسس کی بہت سی ایسی سہولیات ہوتی ہیں جو سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

پاکستان کے لئے اِن ٹیرفس کی ویلیو اسٹریٹجک لحاظ سے زیادہ ہے؛ ڈاکٹر ساجد امین

سسٹین۔ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں امریکا کے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کی اسٹریٹجک ویلیو زیادہ ہے کیونکہ خطّے کے باقی ممالک پر چونکہ ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے اِس لیے پاکستان کے پاس عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ گو کہ امریکا کو پاکستان کی برآمدات روایتی قسم کی ہیں جیسا کہ ٹیکسٹائل۔ اور ہو سکتا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر اِس چیز سے فائدہ نہ ملے لیکن طویل المدتی نقطہ نظر کے تحت اگر دیکھا جائے تو پاکستان کے پاس ایک موقع ہے پاکستان کے پاس برآمدات بڑھانے کی اسپیس ہے جس سے وہ فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف جبکہ روس کیساتھ تعلقات پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

ڈاکٹر ساجد امین نے کہا کہ مذاکرات سے قبل امریکی انتظامیہ نے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کا نفاذ کیا تھا جو بعد میں 19 فیصد کر دیا گیا۔ یہ 19 فیصد پورے خطّے میں سب سے کم ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے جس طرح پاکستان نے مذاکرات کے ذریعے سے یہ ریٹ حاصل کیا۔ پاکستان میں امریکی درآمدات پر امریکی شرح سے بھی زیادہ ٹیکس عائد ہے اور پاکستانی مذاکرات کاروں نے یہ کہا کہ وہ پاکستان میں امریکی درآمدات پر جہاں امریکا کے تحفظّات ہیں اُن پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ممکنہ طور پر پاکستان میں امریکی درآمدات پر ٹیرف میں بھی کمی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان امریکا ٹیرف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان امریکا ٹیرف پر 19 فیصد ٹیرف کاروباری طبقے معیشت کے لیے ٹیرف کے نفاذ ٹیرف کا نفاذ پاکستان میں پاکستان کے کو پاکستان سے پاکستان پاکستان سے پاکستان پر پاکستان کی ٹیرف عائد برا مدات زیادہ ہے سکتا ہے کیا گیا مدات پر نفاذ کی کے ساتھ ٹیرف کی پر ٹیرف جا رہا کر دیا گیا ہے کی شرح کہا کہ

پڑھیں:

امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست ورجینیا میں پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سفیر پاکستان نے امریکا کے درمیان گہرے معاشی روابط استوار کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات پائیدار پاک امریکا تعلقات کی ضمانت ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر دو نوں ملکوں کے درمیان دیرپا شراکت داری استوار کرنے میں معاشی تعاون کی کلیدی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ تقریب برین ڈیزائنر پاکستان ، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (یو ایس پی آئی سی سی) کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں کاروباری رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی تلاش کے لیے اکٹھا کیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ضمن میں امریکی مارکیٹ کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور اس متحرک معیشت میں کامیابی کے لیے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امریکا کو دنیا کی اعلیٰ ترین صارف مارکیٹ قرار د یتے ہوئے اسے عالمی کاروباروں کی توسیع کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ان مواقعوں سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرنا کاروباری برادری کا کام ہے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے؛ اب ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

سفیر پاکستان نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کاروباری کمیونٹی سے بات چیت کی۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کی جو ان کے بقول خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور کاروباری کمیونٹی کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے اچھا شگون ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریکس نظام کا ’آزمائش کے بغیر‘ نفاذ، پہلی غلطی پر معافی کیسے ملے گی؟
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
  • چین کی معدنی بالادستی: امریکا کو تشویش، توازن کے لیے پاکستان سے مدد طلب
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا
  • مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ
  • امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا