بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
بنوں (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں سینٹرل جیل کے قیدی نے پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔بنوں کی سینٹرل جیل میں قتل کے مقدمے میں قید دل دراز خان نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی
انہوں نے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحان میں حصہ لیا۔دل دراز خان نے 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کئے۔پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی انہوں نے 1046 نمبر حاصل کئے، دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لئے کوئی روکنے والا نہیں،بیرسٹر سیف شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لئے کوئی روکنے والا نہیں،بیرسٹر سیف سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر فارن فنڈنگ کیس کو 3سال گزر گئے ،کسی کو سزا دی گئی نہ ہی فیصلہ نافذ ہوا،اکبر ایس بابر حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پوزیشن حاصل سینٹرل جیل
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب مامش خیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ریجنل پولیس افسر (آر پی او) بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جو بنوں اور شمالی وزیرستان کو ملاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم ڈی پی او محفوظ رہے۔زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آر پی او کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں چھپ گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جب نومبر 2022 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دی تھی۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں تیزی آئی ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا پولیس کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز ہنگو میں ایک بم دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ گزشتہ ہفتے بنوں کے ہوائی اڈہ ایریا سے ایک پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا۔ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اکتوبر کے مہینے میں عسکریت پسندوں کو گزشتہ 10 سال کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔