بنوں: سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
— تصویر بشکریہ بنوں تعلیمی بورڈ
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا۔
بنوں کے سینٹرل جیل کے قیدی دلدراز خان نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تعلیمی بورڈ بنوں سے دلدراز خان نے پرائیوٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔
انہوں نے 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ازبکستان کو شکست دے دی
کراچی:پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے کر عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
13 سے 14 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو کوئی سیٹ کھوئے بغیر شکست دے دی۔
ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے سیٹ میں کسی دقت کے بغیر18-25 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیٹ میں پاکستان کو 18-25 سے فتح ملی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 18-25 کے اسکور سے نتیجہ پاکستان کے حق میں رہا۔
واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان غیر معیاری امپائرنگ کے سبب عالمی نمبر1 پولینڈ سے 3-2 سے ہار گیا تھا۔