نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاون میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں میاں نواز شریف خود بھی شریک ہوئے، جب کہ مسلم لیگ (ن)اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، نمازِ جنازہ کی امامت معروف مذہبی سکالر سید حسین شاہ نے کرائی۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، عابد شیر علی، سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل ضیا بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید اور اشتیاق احمد لون سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان کپ سٹور (بالمقابل یو ای ٹی)میں عمل میں لائی گئی، ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کے باعث ان کی رحلت پر مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا تعلیم خیرات نہیں،قوم کا آئینی حق ہے، حکومت ٹیکس لیتی ہے مگربنیادی حق دینے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان ایران کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، اسحاق ڈار نو مئی کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کوگرفتار کر لیا گیا عمران خان کے بچے قانونی منظوری کے بعد انسے ملاقات کر سکتے ہیں ،غیر ملکی شہریوں کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جا...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
اعلیٰ عہدیدار اسرائیلی فوجی کی لاش تل ابیب کے سپرد کر دی گئی
اسرائیلی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی تھی کہ فوج کم از کم ایک اسرائیلی فوجی کی لاش کی حوالگی کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے القسام بریگیڈ نے ایک اعلیٰ عہدیدار کو 7 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا، اس کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ آپریشنل کمانڈر اساف حمامی کے لاش کے باقیات دریافت کر کے اسرائیل کو پہنچا دیے گئے ہیں، یہ وہ کمانڈر تھے جو 7 اکتوبر 2023 کو (آپریشن طوفان الاقصی) کے دن حماس کے ہاتھوں اسیر ہوئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس علاقے سے اس جنرل کی لاش نکالی گئی وہ پہلے بھی اسرائیلی فوج نے تلاشی اور تلاش کے لیے کھنگالا تھا، مگر وہاں پہلے کوئی لاش نہیں ملی تھی۔ اسی حوالے سے اسرائیلی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی تھی کہ فوج کم از کم ایک اسرائیلی فوجی کی لاش کی حوالگی کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے۔