اسرائیلی انتہاء پسند وزیر ایتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر 3 ہزار سے زائد یہودی آبادکاروں کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ بن گویر نے اس موقع پر اسرائیلی حکومت سے غزہ پر قبضہ کرکے وہاں پر اسرائیلی خود مختاری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی انتہاء پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجدِ اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر 3 ہزار سے زائد یہودی آبادکاروں کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہودی آبادکاروں نے مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں عبادات اور رسومات کی ادائیگی کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گویر نے اس موقع پر اسرائیلی حکومت سے غزہ پر قبضہ کرکے وہاں پر اسرائیلی خود مختاری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر اسرائیلی عرب میڈیا بن گویر
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔