اہل بلوچستان زائرین کا استقبال کرینگے، حب بار ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اپنے بیان میں حب بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ کراچی سے ریمدان تک زائرین کا مارچ نہ صرف زائرین کے آئینی و مذہبی حقوق کی جدوجہد ہے بلکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور قربانی کے حسینی پیغام کو بھی زندہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حب بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ محمد اقبال جاموٹ نے کراچی سے ریمدان تک زائرین اور ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بلوچستان عاشقان اہلبیت علیہ السلام اور زائرین امام حسین علیہ السلام کو مکمل تعاون، حمایت فراہم کریں گے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اس جرأت مندانہ اور وحدت آمیز فیصلے کا دلی خیرمقدم کرتے ہیں، جس کے تحت 6 اگست 2025 کو زائرینِ کربلا، نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امام حسین علیہ السلام کے عشق میں "کراچی تا ریمدان بارڈر مارچ" کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ مارچ نہ صرف زائرین کے آئینی و مذہبی حقوق کی جدوجہد ہے بلکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور قربانی کے حسینی پیغام کو بھی زندہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام، خصوصاً ضلع حب کی جانب سے اس کاروانِ عشق کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں کہ تمام مسلمان ایک نبی (ص) کی امت ہیں، اور تمام پاکستانی ایک جسم کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحادِ بین المسلمین کے پرجوش داعی ہیں اور ہماری سرزمین نے ہمیشہ مہمانوں، عاشقانِ اہل بیت علیہ السلام اور راہِ حق کے قافلوں کو عزت و احترام دیا ہے۔ ضلع حب سمیت بلوچستان بھر میں زائرین امام حسین علیہ السلام کو مکمل تعاون، حمایت اور محبت فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علیہ السلام کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
فائل فوٹوپاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔