وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔