City 42:
2025-09-19@11:23:52 GMT

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

سٹی42:   راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے آج چار اگست کی شام  ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔  ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق آج  4 اگست سے 10 اگست تک راولپنڈی میں کسی بھی جلوس اور جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق  دفعہ 144 کا نفاذ شرپسند عناصر کے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے اندیشہ کے پیش نظر کیا گیا  ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے دفعہ 144 کا جو  نوٹیفیکشن جاری کیا ہے اس میں اجتماعات پر پابندی کا واضح ذکر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا "ملک گیر احتجاج"  کہاں کہاں ہو گا

پی ٹی آئی کے ذمہ دار ذرائع نے پیر 4 اگست کی شام کو اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا میں میلے ٹھیلے جیسے احتجاج کے سوا کسی جگہ شور شرابے کا امکان نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے 5  اگست کے احتجاج کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ اسلام آبد مین پی ٹی آئی اپنا جلسہ اور جلوس کا پروگرام پہلے ہی منسوخ کر چکی ہے۔ لاہور اور پنجاب کے کسی دوسرے شہر میں آج 4 اگست کی شام تک کسی احتجاجی جلسی اور جلوس کا کوئی پروگرام اناؤنس نہیں کیا گیا۔ صرف اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کا احتجاج اناؤنس کیا گیا تھا۔ 

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

پشاور میں پانچ اگست کو "احتجاج" شام کو رکھا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق پشاور مین پانچ اگست کی شام کو رنگ روڈ سے ایک ریلی نکالی جائے گی۔

5 اگست کے پروگرام میں  پنجاب، سندھ، وفاقی دارالھکومت حتیٰ کہ خیبر پختونخوا میں بھی  عوام کے دلچسپی نہ لینے کے بعد  آج شام پاکستان تحریک انصاف کی 5  اگست کے احتجاج  کے بارے میں میں امیدیں ختم ہونے کے بعد  اپنے کل کے احتجاج کے منصوبے میں "14 اگست تک توسیع" کی بات کی جا رہی ہے۔  14 اگست پاکستان کا یومِ آزادی ہے، اس روز پاکستان کے عوام  سیاسی وابستگی کو بھول کر صرف پاکستان کے پرچم کے ساتھ وابستگی کا اظہار کرنا پسند کرتے ہیں۔ عام طور پر سیاسی جماعتین یومِ آزادی پر کسی سیاسی سرگرمی سے گریز کرتی ہیں۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا

اب پی ٹی آئی کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ  پی ٹی آئی کی تحریک کا اصل مقصد بانی  کی اڈیالہ جیل سے رہا ئی ہے، اس کا نام نہاد بحالی جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کیلئے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کردیا گیا  اور صوبوں کے صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اگست کی شام پی ٹی ا ئی کیا گیا

پڑھیں:

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جہاں کوئی معلومات ملتی ہیں، پولیس ایکشن لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہمیں مشکل پیش آئی ہو۔ کل 3 اضلاع میں ہم نے آپریشنز کیے اور آج بھی صبح سے دیر میں آپریشن چل رہا ہے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کا یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

آئی جی پولیس نے کہا کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے ہی دہشتگردوں کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کی عوام کو لاپتہ افراد، غیر ریاستی تنظیم میں شامل افراد کی اطلاع کی ہدایت
  • کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ
  • اسنیپ بیک فعال ہو جائیگا، امانوئل میکرون
  • پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی پر عدالت نے سخت ایس او پیز نافذ کردیں
  • چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا کا قانون نافذ
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟