Express News:
2025-11-05@02:13:17 GMT

کراچی: منگھوپیر نہر میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

منگھوپیر نہر میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھپیا کے رضا کاروں نے نہر سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ مدثر کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر نہر میں ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی 

کراچی: شہر قائد میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ کر اسے نذر آتش کر دیا۔

تفصیلات کے مابق نشتر روڈ رامسوامی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کا ونڈ اسکرین توڑنے کے بعد اس آگ لگا دی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی
  • کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا
  • کراچی میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تدفین آج ہوگی
  • کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی 
  • کراچی: ’ٹارگٹ کلنگ‘ کےالگ الگ واقعات ،2 نوجوان قتل
  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
  • کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج