وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم استحصال کے حوالے سے پیغام میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ یوم استحصال بھارتی بربریت کی ایک سنجیدہ یاد دہانی ہے، بھارت کا غیر قانونی اور ناجائز قبضہ علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرنے کی کوششیں بھارت کے وسیع تر تسلط پسند اور انتہا پسندانہ ایجنڈے کا حصہ ہیں، جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کی تلاش ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے انسانی حقوق کے جرائم کو روکے۔
پاک فوج کے سربراہان کا یوم استحصال پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار کمیونٹی بننے کا خطرہ لاحق ہے، پاکستان کشمیریوں کے جائز حقوق کے حصول تک ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک فوج کے سربراہان کا یوم استحصال پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی
پاک فوج کے سربراہان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا، مسلح افواج کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا رہے ہیں۔