گرفتارسابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سینٹرل جیل میرپور سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
میرپور/مظفرآباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم آزادکشمیر وصدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سنٹرل جیل میرپور سے رہاکر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپور کی سنٹرل جیل سے جاری ہونیوالی حوالگی رسید کے مطابق سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو شخصی ضمانت پر رہاکیا گیا ہے۔
میرپور جیل سے جاری ہونیوالی حوالگی رسید کے مطابق سردار قیوم نیازی کو ان کے بھتیجے کمال مصطفی کی شخصی ضمانت پر رہا کردیاگیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی ہائیکورٹ آزادکشمیر سے سردار قیوم نیازی کی گرفتاری پربرہمی کا اظہار کیا تھا اور آج 5اگست کو انہیں عدالت پیش کرنیکا حکم دیا تھا جبکہ سیاسی جماعتوں نے بھی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔
قیوم نیازی کو 3اگست کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے3 ایم پی اوتک کے تحت 6اگست حراست میں لیا گیا لیکن اس سے قبل ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا اور آج 5اگست کوبھی احتجاج کا اعلان کیا تھا لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا سردار قیوم نیازی کو کس بنیاد پر رہا کیا گیا کہ آیا وہ رہائی کے بعد کسی احتجاج میں حصہ لیں گے یانہیں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قیوم نیازی کو
پڑھیں:
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء سے 14 اپریل 2022ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔