پنجاب کابینہ، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لاہور: پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے لیے 1220 فلیٹس اور ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متعدد اہم امور زیرغور آئے۔ صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی۔ لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ جبکہ ملازمین سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔سرکاری زمین پر ٹیلی کام ٹاورز کے لیے لیز کی منظوری زیر غور آئی۔ چائلڈ لیبر کی روک تھام سے متعلق قواعد 2024 کے مسودے پر بھی غور کیا گیا۔ اور پنجاب چیریٹی کمیشن میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور رہی۔صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی۔ جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔پنجاب کابینہ نے ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری بھی دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دینے کی منظوری اجلاس میں کے لیے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنر نے پنجاب اسمبلی کا 34واں اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس آج 3 نومبر 2025ء، پیر دوپہر کو 2 بجے ہو گا۔ صدارت سپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔