لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے، اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ یومِ استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔انہوں نے شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔آخر میں انہوں نے کشمیری خواتین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی جیسے شہداء کو کوئی نہیں بھلا سکتا۔ کشمیری اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں، اور پاکستان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور عوام کی جانب سے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے باہمی تعلقات یا بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔

لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک-بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی معیشت میں شاندار معاونت ناقابلِ فراموش ہے ،انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس برس اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے اڑتیس ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت اُن کے حقوق اور تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عالمی فورمز پر پاکستان اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کرتا رہے گا۔

وزیراعظم آج لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور چند اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بطور وزیراعظم یہ ان کا جنرل اسمبلی سے تیسرا خطاب ہو گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر ‘ جھڑپ کے دوان بھارتی فوجی ہلاک‘ 3 زخمی
  • بھارتی اداکاروں کا فلسطین میں نسل کشی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں شدت
  • اودھمپور جھڑپ: ایک بھارتی فوجی ہلاک، تین زخمی، مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں شدت
  • صرف اسرائیل نہیں فلسطین پر ہونے والے مظالم میں امریکا اور مودی بھی قصوروارہیں، بھارتی اداکار بھی بول اٹھے
  • آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں، پرویز لوسر
  • مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار
  • مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت: کشمیری دستکاروں پر ٹرمپ ٹیرفس کے اثرات
  • مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب