لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پانچ اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے غیر قانونی خاتمے نے ایک نئے دور کے ریاستی ظلم و ستم کو جنم دیا جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر بدستور ایک کھلی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، جہاں نہ آزادی اظہار ہے، نہ مذہبی آزادی، نہ ہی انسانی حقوق کا احترام ہے ۔ کشمیری عوام مسلسل بھارتی فوجی محاصرے، جبری گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی کا اعلان کرے، تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کرے اور مقبوضہ وادی میں آزادانہ استصوابِ رائے کے لیے ماحول فراہم کرے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز

یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے۔ اس میں کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے نغمے میں کشمیریوں کی قربانیوں کو تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں اس حقیقت کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔

یہ نغمہ نہ صرف کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ ان کے نہ ٹوٹنے والے تعلق کی بھی پراثر تصویر پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز
  • مقبوضہ کشمیر، زعفران کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، کاشتکار پریشان
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب