ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: روسی صدر پیوٹن سے براہ راست ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔
امریکی اخبار کے مطابق، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور یہ ملاقات خطے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔"
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس بیان کے بعد بین الاقوامی سطح پر سفارتی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی؛ گرین شرٹس کیریبیئن عزائم کی راہ میں حائل
کراچی:ورلڈ کپ 2027 میں براہ راست رسائی کے لیے کوشاں گرین شرٹس کیریبیئن ٹیم کے عزائم کی راہ میں حائل ہوگئے۔
ون ڈے سیریز بھی جیت کر گھر واپسی کا ارادہ کر لیا، مقابلوں کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
گزشتہ روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں کئی پلیئرز نے خوب پسینہ بہایا، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی مشقوں پر توجہ مرکوز رہی، جمعرات کو تمام کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔
دوسری جانب سیریز کے لیے میزبان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس میں الزاری جوزف کو آرام دیا گیا ہے اور روماریو شیفرڈ کی واپسی ہوئی ہے۔
ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز میں فتح ہمیں قیمتی رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا موقع فراہم کرے گی۔