گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان ملاقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی بھی موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے مذاکرات کیلئے نمائش چورنگی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے مذاکرات کیلئے کراچی کی نمائش چورنگی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی بھی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران صدر علامہ
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔