اربعین حسینیؑ مارچ کا روٹ تبدیل، گورنر سندھ قائدین سے نمائش چورنگی پر ملاقات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مذاکرات کے بعد اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین حسینیؑ مارچ کے روٹس میں تبدیلی کر دی گئی، نمائش چورنگی پر گورنر سندھ مارچ کے قائدین سے ملاقات کرینگے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر کیلئے روانہ ہونے والے اربعین حسینیؑ مارچ کے روٹس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اربعین حسینی مارچ مزار قائدؒ نمائش چورنگی پر عارضی قیام کرے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مذاکرات کے بعد اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارچ کے قائدین گورنر سندھ
پڑھیں:
رانا ثناء کا بیان آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بذریعہ بی آئی ایس پی نہیں کرینگے: یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹوچیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ایک اہم...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی کسی اور پروگرام کے ذریعےمدد کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس معاملے پر نظرِ ثانی کریں اور متاثرین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کریں۔