حکومتی رکاوٹ نامنظور، ہر صورت ریمدان بارڈر جائینگے، علامہ راجہ ناصر کی نیوز کانفرنس، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام ٹائمز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پُرہجوم نیوز کانفرنس میں زائرین اربعین حسینیؑ پر زمینی سفر کی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ کراچی تا ریمدان بارڈر ہر صورت اربعین حسینیؑ مارچ کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی سے ریمدان اربعین حسینیؑ مارچ سے قبل امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں پُرہجوم نیوز کانفرنس کی، جس میں انہوں نے زائرین اربعین حسینیؑ پر زمینی سفر کی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ کراچی تا ریمدان بارڈر ہر صورت اربعین حسینیؑ مارچ کیا جائے گا۔ نیوز کانفرنس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ مختار امامی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ نعیم الحسن سمیت بڑی تعداد میں قافلہ سالار بھی موجود تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیوز کانفرنس
پڑھیں:
معرکہ حق کے دوران کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کے عزم و ہمت کی لازوال داستان
اسلام آباد:معرکہ حق میں لائن آف کنٹرول کے باہمت مکینوں نے بھارت کی روایتی بلا اشتعال کاروائیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔
معرکہ حق کے دوران بھارت نے سفاکی اور جنگی جنون میں آکر مقامی آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم روش برقرار رکھی جس میں بہت سے کمسن بچوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔
انہی کمسن مجاہد بچوں میں کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے، ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت ان کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس لائن آف کنٹرول پر دشمن سے نبردآزما تھے۔
کمسن بیٹے کی شہادت کے باوجود اُن کے والد فرض کی ادائیگی اور محاذِجنگ پر دشمن کو بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔
ارتضیٰ عباس کی ولولہ انگیز قربانی لائن آف کنٹرول کے بہادر پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور جوانمردی کی عکاس ہے، معرکہ حق میں جرأت کے نشان کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں لائن آف کنٹرول کے مکینوں کا جذبۂ حب الوطنی اور بڑھاتی ہیں، بلا شبہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مکار دشمن کی مذموم سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔
https://www.facebook.com/share/v/172Sn3mbf8/