ملتان، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ قائد شہید نے جب قیادت سنبھالی تو مشکل وقت تھا لیکن اس کے باوجود جرات، بہادری اور جوانمردی کے ساتھ قومیات میں اپنا کردار ادا کیا ہے، آج بھی اُسی جزبے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید مطہری ملتان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت مولانا غلام جعفر انصاری اور نعت رسول مقبول کی سعادت برادر وقاص حیدر نے حاصل کی۔ مجلس عزا سے سربراہ اُمت واحدہ پاکستان حجةلاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ طاہر عباس نقوی، شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، مولانا سید فرخ شمسی نے خطاب کرتے ہوئے شہادت اور شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کے بارے میں روشنی ڈالی ۔آخر میں علامہ غلام مصطفی انصاری نے دعا کروائی اور برادر ذیشان خالق نے ترانہ پیش کیا۔ مجلس عزا میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ محمد امین شہید ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید نے جب قیادت سنبھالی تو مشکل وقت تھا لیکن اس کے باوجود جرات، بہادری اور جوانمردی کے ساتھ قومیات میں اپنا کردار ادا کیا ہے آج بھی اُسی جزبے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قائد شہیدؒ کا مشن ہماری رہنمائی کا محور ہے، سہیل اکبر شیرازی
اپنے بیان میں سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ شہید قائدؒ نے پاکستان میں اسلامی انقلاب، اتحاد امت اور سامراج دشمنی کا جو مشن شروع کیا تھا، وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ ایک مرد مؤمن، عاشقِ ولایت اور ملت مظلوم کی آواز تھے۔ ان کی جدوجہد، قربانی اور افکار آج بھی ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔ قائد شہیدؒ کا مشن ہماری رہنمائی کا محور ہے۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت پر اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ شہید قائدؒ نے پاکستان میں اسلامی انقلاب، اتحاد امت اور سامراج دشمنی کا جو مشن شروع کیا تھا، وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، دشمن کی سازشوں کو پہچانیں اور اسلامِ ناب محمدیؐ کے پیغام کو عام کریں۔ سہیل اکبر شیرازی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائد شہید کے افکار کو پڑھیں، ان کے خطبات سے رہنمائی حاصل کریں اور میدان عمل میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہید قائد کے مشن سے وفاداری کا اعلان کرتے ہیں، اور ان کے بتائے ہوئے انقلابی راستے پر گامزن رہیں گے۔