کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس کی فراہمی معطل رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک معطل رہے گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق کراچی میں جام صادق پل کےقریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بندرہےگی،لائن کی منتقلی بی آرٹی یلولائن منصوبےکی سرگرمی کےلئےکی جارہی ہے
ترجمان کےمطابق سپلائی بندہونےسےڈی ایچ اےکےتمام فیز،ڈیفنس ویو اور اخترکالونی متاثر ہوں گے، اعظم بستی، قیوم آباد اورکلفٹن کے3، 5 اور 6 بلاک بھی متاثرہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی، لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں: سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹوترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر گورنر صاحب کی زبان پر اصل بات آ گئی، خود کو صاحب کہلا کر واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا۔
سعدیہ جاوید کے مطابق بھائی کا لقب لے کر شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے، گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیوایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی ہیں لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں، کل جب مئیر کراچی 20 ارب روپے مانگیں گے تو کہیں گے میں تو مذاق کر رہا تھا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق گورنر کے دور میں کے 4 کا ڈیزائن خراب ہوا، مشرف دور میں کے الیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو ایم کیو ایم آگے آگے تھی۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سیکٹرز اور یونٹوں سے کے الیکٹرک کو سپورٹ فراہم کی گئی۔