اربعین حسینیؑ مارچ، گورنر سندھ کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی و وزیر مملکت طلال چوہدری سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نے زائرین سے رابطے اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زائرین اربعین حسینیؑ پر پابندی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میں زمینی راستے سے زیارت اربعین حسینیؑ کیلئے سالاروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ زائرین کو درپیش مسائل کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ طلال چوہدری نے بھی زائرین سے بات چیت کی درخواست کی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نے زائرین سے رابطے اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز اربعین حسینیؑ مارچ کے آغاز سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے گورنر سندھ کام ران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کرکے زمینی راستے سے زیارت اربعین حسینیؑ کیلئے جانے والے زائرین پر پابندی اور درپیش مسائل سے متعلق ملاقات کی تھی، جس میں گورنر سندھ نے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کی یقین دہائی کرائی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران
پڑھیں:
محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا، رانا ثناء اللّٰہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا۔ اب پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے وزیر داخلہ بننے کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجے جیو نیوز پر پروگرام جرگہ میں نشر ہوگا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے سعودی عرب سے معاہدے پر کہا کہ ایک سیاسی اور دوسری عسکری قوت ہے، جب یہ دونوں قوتیں سامنے آتی ہیں تو اس کو پھر ورلڈ سُپر پاور ہی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جو پاکستان کے خلاف جارحیت کے عزائم رکھتے ہیں ان کو بھی سوچنا ہوگا کہ کیا ان کو ٹیبل پر بیٹھ کر معاملات حل کرنے ہیں یا مزید ذلت کا سامنا کرنا ہے۔