امریکی فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے پانچ فوجی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )امریکی ریاست جارجیا کے ایک فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات فوجی اہلکار کی فائرنگ سے پانچ امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ آور کی شناخت28سالہ سارجنٹ کورنیلیس ریڈفورڈ کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی ذاتی ہینڈگن سے فائرنگ کی اور اپنے ساتھی فوجیوں کو نشانہ بنایا.
(جاری ہے)
امریکی فوج کے تھرڈ انفنٹری ڈویژن کے کمانڈنگ افسر بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچوں فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے جنرل لوباس نے تصدیق کی کہ مبینہ حملہ آور ایک فعال ڈیوٹی سپاہی تھا اور اس نے پہلے کسی جنگی زون میں تعینات نہیں کیا تھا.
انہوں نے بہادر سپاہیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مداخلت کی اور شوٹر کو قابو کر لیا، انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو پکڑنے والوں نے مزید نقصان کو روکا ہے رپورٹ کے مطابق بہت بڑے رقبے کی وجہ سے فوجی اڈاے کی کلیئرنس میں وقت لگا فوج اور دیگر اداروں کو خدشہ تھا کہ حملہ آور کے مزید ساتھی ہونے کی صورت میں مرکزکے دیگر علاقوں میں حملے کا خدشہ تھا تاہم مکمل تلا ش کے بعد حکام نے علاقے کو کلیئرقراردیدیا. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فورٹ اسٹیورٹ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ زخمی فوجیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے وِن آرمی کمیونٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا حکام نے زخمی فوجیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں فیس بک پوسٹ میں کہا گیا کہ کمیونٹی کے لیے کوئی فعال خطرہ نہیں ہے. ریاست جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے ”ایکس “پر پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کا خاندان اس حادثے سے غمزدہ ہیں وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کارولائن لیویٹ نے” ایکس“ پر کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شوٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سروس پستول استعمال نہیں کیا بلکہ اپنے ذاتی پستول سے فائرنگ کی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ اسے بیس پر کیسے لانے میں کامیاب ہوا فائرنگ کے شبے میں گرفتار 28 سالہ سارجنٹ کورنیلیئس ریڈفورڈ فورٹ سٹیورٹ میں واقع سیکنڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کا حصہ ہے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ریڈفورڈ کتنے عرصے سے امریکی فوج کا رکن ہے لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ وہ کبھی بھی لڑائی کے لیے تعینات نہیں ہوئے تھے. مشتبہ شخص کو دوسرے فوجیوں نے دبوچ لیا تھا اور اب امریکی فوج کے مجرمانہ تفتیش کاروں کی طرف سے اس کا انٹرویو کیا جا رہا ہے جنرل لوباس کا کہنا ہے کہ ریڈفورڈ مقدمے سے پہلے قید میں ہے اور فوج کے مجرمانہ تفتیش کاروں کے ذریعے ا س سے تفتیش کی جارہی ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی فوج حملہ آور ہے اور فوج کے
پڑھیں:
شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ
زخمی اسپتال منتقل ،حملہ اور فرار ہو گئے ،تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری
میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب ڈی پی او شمالی وزیرستان کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے شمالی وزستان پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں رسول محمد، مغفر اللہ، شیر احمد ،ہاشم خان اور سید محمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نامعلوم حملہ اور فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔