چیف جسٹس آف پاکستان سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کراچی عامر وڑائچ اور عبدالرحمن کورائی نے جمعرات کو سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں ملاقات کی۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے ایڈیشنل ریذیڈنٹ سیکرٹری سہیل احمد مشوری بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس یحییٰ آ فریدی نے کہا کہ ضلعی عدلیہ جاری ترجیحی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہ انصاف تک رسائی کے لئے عوام کو انٹرفیس کے لئے بنیادی فورم کے طور پر کام کرتی ہے۔انہوں نے ضلعی عدالتوں کو جدید انفراسٹرکچر اور ادارہ جاتی تعاون سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شعبہ انصاف کی مجموعی کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عصری معیارات کے مطابق عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
پاکستان کے معاشی حب کے طور پر کراچی کی حیثیت کے پیش نظر انہوں نے عدالتی ڈھانچے کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا جو شہر کے بڑھتے ہوئے قانونی اور تجارتی تقاضوں کو پورا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی اور اصلاحات پر عملدرآمد کو بہتر بنانے کے لئے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریذیڈنٹ سیکرٹری ضلعی عدلیہ کے ساتھ رابطے کے ادارے کے طور پر کام کریں۔اس اقدام کا مقصد بنچ اور بار کے درمیان بامعنی تعاون کے ذریعے خلاکو ختم کرنا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس کو ان کے وقت اور کراچی میں قانونی برادری کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے پر ان کی تعریف کی۔انہوں نے ملک بھر میں عدالتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں ان کے وژن اور قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے چیف جسٹس کے لئے
پڑھیں:
ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں بند ہوئیں، بلوچستان بارگین ایسوسی ایشن
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ایکسائز کیجانب سے بروقت کاغذات نہ بننے کے باعث ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7000 موٹر سائیکلوں کو بند کیا۔ ایکسائز کا محکمہ تعاون نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث بروقت کاغذات نہ بننے پر کوئٹہ میں 7000 نئی موٹر سائیکلوں کو ٹریفک پولیس نے بند کر دیا۔ یہ بات آل بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر حاجی باز محمد خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں کریک ڈاون میں بند کردی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلوں کے کاغذات اور نمبر پلیٹیں بروقت نہ بنانے اور فیسوں میں سالانہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔ تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے اور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاون جاری ہے، جس میں شہریوں اور ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا لیکن اس کی آڑ میں جاری مبینہ کرپشن اور ناانصافی نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث 36 ہزار موٹر سائیکلوں کو نمبر پلیٹ نہیں ملے ہیں۔ بند موٹر سائیکل کی محکمہ ایکسائز بک نہیں دے رہا ہے۔ محکمہ کی غفلت کے باعث خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس حو الے سے حکام بالا سے ملاقاتیں کیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے شدید احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔