قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی ایک آسامی پر 142 امیدوار فیز ون امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں عائشہ صدیقہ، طاہرہ صادق، آمنہ سعید، ثمرا یار، زنیرہ فاروق شامل ہیں۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی ایک آسامی پر 38 امیدوار فیز ون میں کامیاب ہوئے  جن میں عطقیٰ عبدالرزاق، حبیب الرحمن، محمد افتخار، آصف علی، سلطان احمد شامل ہیں۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں سوشل نیڈ آفیسر لاہور کی دو آسامیوں پر 2 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں فرقان احمداور محمد مجاہد شامل ہیں۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ بہاولپور میں سوشل نیڈ آفیسر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار محمد عمیر کامیاب ہوئے،محکمہ معدنیات میں ڈپٹی مینیجر بیسن اسٹڈیز کی ایک آسامی پر ایک امیدوار مباشر احمد فائنل طور پر کامیاب ہوئے۔
ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی ایچ اے ٹی اے میں اسسٹنٹ/ہیڈ کلرک کی آسامیوں پر 6 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں سجاد احمد، محمد شہزاد، محمد عمیر، ساجد علی، محمد امین شامل ہیں۔
انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر کی 4 آسامیوں پر 19 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں ساجد جمشید، عمر فاروق عزیز، حبیب انور، رب نواز، محمد مبین عباس شامل ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے،امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا،امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں،کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کالکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار (اوپن میرٹ) کے فیز ٹو امتحان کا شیڈول جاری کر دیاہے،انگریزی مضمون کا پرچہ 09 اگست بروز ہفتہ شام 2 بجے اوراردو مضمون و تحریر اور ریونیو لاز کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے،تحصیلدار (اوپن میرٹ) کے فیز ٹو امتحان کے لئے تقریباً 9 ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کامیاب ہوئے جن میں کی ایک ا سامی پر ڈیپارٹمنٹ میں میں کامیاب ا سامیوں شامل ہیں

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی  بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری

سٹی 42 : گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاء کے لئے خوشخبری آگئی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی  بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، جس کے مطابق تحریری  امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا پرچہ ، 20 اکتوبر کو صبح 9 سے 12 بجے تک ہوگا۔ کریمنل  لاء ٹو کا پرچہ 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ سول لا-ون  کا پرچہ 22 اکتوبر جبکہ سول لا-II کا پرچہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔ 

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

 ڈیٹ شیٹ کے مطابق انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، اردو کا پرچہ 27 اکتوبر پیر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ جنرل نالج کا پرچہ 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگا۔ 

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو  انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے سیکڑوں ملازمین کی برطرفی، ورکرز کا بڑے احتجاج کا اعلان
  • شرجیل میمن نے جام صادق پل کی تکمیل کی حتمی تاریخ بتا دی
  • حیدرآباد: لطیف آباد کے رہائشی محمد ابرار الدین ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • غزہ، عالمی ضمیرکا کڑا امتحان
  • 1 ماہ قبل اغواء ہوئے اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت قتل
  • سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
  • ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کا انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
  • انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا
  • لاہور ہائیکورٹ؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی  بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری
  • مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف