ملکہ کوہسار مری میں پہلا نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ملک کے معروف ٹی بی اسپتال کا نام تبدیل کر کے اب اسے ’سید محمد حسین ساملی اسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر‘ رکھا گیا ہے۔

جمعے کے روز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری صحت عظمت محمود خان کی صدارت میں منعقدہ اہم اجلاس میں منصوبے پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی خبریں، مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا

اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ڈاکٹر عدنان خان، سپیشل سیکریٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، سپیشل سیکریٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکریٹری امیر محمد، ایڈیشنل سیکریٹری انور بریار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مری اور گردونواح کے عوام کو کارڈیک کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی بار اس اسپتال کے لیے کروڑوں روپے کی جدید مشینری خرید رہی ہے، جبکہ کیتھ لیب کے لیے ایچ آر اور طبی سامان ہنگامی بنیادوں پر مہیا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کے نام سے پنجاب میں کتنے منصوبے شروع کیے گئے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ سید محمد حسین ساملی اسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر میں فوری طور پر عملے کی کمی کے مسائل حل کیے جارہے ہیں۔

سیکریٹری صحت عظمت محمود خان کے مطابق اس سنٹر کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے منسلک کرنے کے بعد مطلوبہ اور مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پنجاب مری نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر

پڑھیں:

نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔

خواجہ آصف نے ملاقات کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/sWYGj4ITIc

— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) August 8, 2025

واضح رہے کہ ایک روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم بعد میں انہوں نے تردید کردی۔

یہ چہ مگوئیاں اس وقت سامنے آئیں جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں، یہ مگرمچھ ہیں جو اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی گزارتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں اور پھر چولیں مارتے ہیں۔ یہ بیوروکریسی پاک سرزمین کو پلید کررہی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کرپشن کیس میں گرفتار ہونے والے اے ڈی سی آر کو رہا کروانا چاہتے ہیں، جس میں کامیابی نہیں مل رہی، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ بھی اسی بنیاد پر وزیراعظم کو پیش کیا تھا جو منظور نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خواجہ آصف صدر مسلم لیگ ن ملاقات نواز شریف وزیر دفاع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • پنجاب؛ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور
  • نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات
  • واہگہ بارڈر، باب آزادی اور اسٹیڈیم کی آرائشی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
  • پنجاب حکومت کی اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، 6 ماہ میں 50 ہزار شہریوں کو بلاسود قرض کی فراہمی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرام سپراٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلانے کا افتتاح کردیا
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • نئے گیس کنکشنز کی بحالی کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل
  • لاکھوں گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل