بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے، جس سے مودی کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک ہوگیا۔

بی جے پی کے کٹھ پتلی مودی راج میں جمہوریت صرف نام کی اور الیکشن ایک اسٹیج ڈراما بن چکا ہے۔ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے مودی سرکار نے انتخابی فراڈ کو ریاستی پالیسی بنا لیا۔ نریندر مودی کے دور میں ووٹ بے معنی اور ای وی ایم سے جیت فکس کردی گئی ہے۔

بہار الیکشن سے پہلے ہی راہول گاندھی نے مودی کے جعلی مینڈیٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بی جے پی دور کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک کر دیا کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں لوگوں کو انتخابات میں دھاندلی کا شک تھا، کیونکہ بی جے پی کو کبھی عوامی ناراضی کا سامنا نہیں ہوا۔ رائے شماری اور ایگزٹ پولز کچھ اور دکھاتے تھے، لیکن اصل نتائج بالکل مختلف آتے تھے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ الیکشن نتائج کے بعد مودی لاڈلی بہنا، آپریشن سندور اور پلواما جیسے قومی سلامتی کے ڈرامے رچا کر جھوٹا بیانیہ بناتا ہے۔ پہلے پورے ملک میں ایک دن میں ووٹنگ ہوتی تھی، اب ای وی ایم کے باعث انتخابات مہینوں تک جاری رہتے ہیں۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور مدھیا پردیش میں پولز کے نتائج ہمیشہ مختلف نکلے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لیے جعلی ووٹرز کو شامل کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر میں صرف 5 ماہ میں اتنے نئے مشکوک ووٹرز شامل ہوئے جتنے پچھلے 5 سالوں میں نہیں ہوئے تھے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن اتحاد جیتا، لیکن اسی ریاست کے اسمبلی الیکشن میں اپوزیشن کا صفایا ہو گیا۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد نئے ووٹرز نے ووٹ دیا جو لوک سبھا میں رجسٹر نہیں تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا شام 5:30 بجے زبردست ووٹنگ ہوئی، مگر پولنگ اہلکاروں نے کہا اس وقت لائنیں یا ہجوم نہیں تھا۔ یہ پہلا واضح اشارہ تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں کچھ سنجیدہ گڑبڑ ہوئی ہے۔

راہول گاندھی کے مطابق کئی بار درخواستوں کے باوجود، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ ڈیجیٹل فارمیٹ میں دینے سے انکار کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے 200 سے 300 کلو وزنی کاغذی ریکارڈ فراہم کیا، ڈیجیٹل ڈیٹا دینے سے انکار کیا۔ الیکشن کمیشن کا سی سی ٹی وی فوٹیج 45 دن میں تباہ کرنے کا فیصلہ، مشکوک حرکت اور راز چھپانے کی کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جہاں ڈیٹا محفوظ کرنا آسان ہے، الیکشن کمیشن کا ثبوت مٹانے کا منصوبہ ناقابل فہم تھا۔ تحقیقات بعد میں کرناٹک منتقل ہوئیں، جہاں کانگریس کو 16 نشستوں کی امید تھی، مگر صرف 9 ملیں۔ کرناٹک کی ایک اسمبلی میں 1,02,500 جعلی ووٹوں کا انکشاف انتخابی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

بھارتی انتخابات میں دھاندلیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے راہول گاندھی نے مزید کہا کہ کرناٹک اسمبلی میں فارم 6 کے 33,692 غلط اندراج، 11,965 ڈپلیکیٹ ووٹرز اور جعلی پتے انتخابی دھاندلی کا ثبوت ہیں۔ مہادیواپورہ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی نے 1,14,000 ووٹ کی برتری حاصل کی، جب کہ وہ اس حلقے کی 7 میں سے 6 اسمبلیاں ہار گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلور سینٹرل میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ جعلی طریقوں سے ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپلیکیٹ ووٹر، جعلی پتے اور فارم 6 کا غلط استعمال انتخابی نظام پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔ 33,692 نئے ووٹروں کی فہرست میں ایک بھی نوجوان شامل نہیں، تمام نام جعلی شناخت کے تھے۔ الیکشن کمیشن کا سارا نظام ہی بی جے پی کے مفادات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

جمہوریت کے تقدس کو مودی راج نے پامال کردیا ہے، جس کے بعد سچ اب چھپانے سے بھی نہیں چھپ سکتا۔ مودی راج میں جمہوریت صرف ایک دکھاوا ہے، اصل میں اس کا جنازہ نکل چکا ہے۔ ای وی ایم، جعلی ووٹرز اور اداروں کی خاموشی نے ثابت کر دیا کہ مودی راج میں جمہوریت مر چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راہول گاندھی انتخابی فراڈ الیکشن کمیشن کا پردہ چاک کے انتخابی انہوں نے بی جے پی مودی کے میں ایک نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ فاش

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے اور من گھڑت دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی حالیہ رپورٹس سراسر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی گمراہ کن رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے غزہ امن مشن میں تعیناتی کے بدلے اسرائیل سے مالی تقاضا کیا۔

فرسٹ پوسٹ نے الزام عائد کیا کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن میں پاک فوج نے اسرائیل سے 10 ہزار ڈالر فی فوجی کا مطالبہ کیا، جب کہ نیوز18 نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان مبینہ خفیہ ملاقاتوں کا دعویٰ کیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان، اسرائیل یا امریکا کے درمیان ایسی کسی ملاقات یا مالی معاہدے کا کوئی ثبوت یا سرکاری تصدیق موجود نہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ وزارتِ خارجہ اور آئی ایس پی آر دونوں نے اسرائیلی یا امریکی اداروں سے کسی ملاقات یا فوجی تعیناتی سے متعلق خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے اس نوعیت کی منفی پروپیگنڈا مہمات کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ بھارت مسلسل پاکستان کے سفارتی و عسکری تشخص کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹی کہانیاں گھڑنے میں مصروف ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ بھارتی گودی میڈیا گمراہ کن اور اشتعال انگیز رپورٹنگ کے ذریعے خطے میں انتشار اور غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، جو خود بھارت کے صحافتی معیار پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر تیز
  • نریندر مودی کو صرف الیکشن سے مطلب ہے، ملکارجن کھڑگے
  • مودی کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
  • برازیلی ہیئر ڈریسر کون ہیں جو نریندر مودی کے  مبینہ’ووٹ فراڈ‘ کا چہرہ بن گئیں؟
  • ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان کیس سماعت کیلیے مقرر
  • نریندر مودی ووٹ چوری کرکے بھارت کے وزیراعظم بنے ہیں، راہل گاندھی
  • ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ فاش
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  • میٹا جعلی اشتہارات سے خطیر منافع کما رہی ہے، خفیہ دستاویزات کا انکشاف