Nawaiwaqt:
2025-08-09@17:08:43 GMT

نومئی مقدمات : عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

نومئی مقدمات : عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج

نو مئی کوجناح ہاوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہوگئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس پرسماعت کی،عمر ایوب حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئے،وکلا نے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی لیکن عدالت نے حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی۔عمرایوب کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عمر ایوب کو فیصل آباد عدالت سے نو مئی کے ایک مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے،عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے بغیر یہاں پیش نہیں ہو سکتے،وہ حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ گئے ہیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کرے،سزا یافتہ مجرم کو حفاظت راہ داری ضمانت نہیں ملتی ،سزا کے بعد سرنڈر سے پہلے تو ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔ عمر ایوب نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں،عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر بغاوت اور کارکنان کو جلائوگھیرائو پر اکسانے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں: فواد چودھری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم بدقسمتی سے حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی حالات بدترین حالت میں ہیں جہاں حکومت اور اپوزیشن تحریک انصاف کی اندرونی سیاسی لڑائیاں عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا ہے فیصلے جو آ رہے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں، صبح ایک بندہ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ آج ہم احتجاج کریں گے پھر ساری قیادت اڈیالہ جیل پہنچ جاتی ہے، کھانے کھا کر واپس آ جاتی ہے لیکن عام کارکن پس رہا ہے، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا اس کا علم نہیں۔

وزیراعظم کا201یونٹس پر اضافی بل پر صارفین کی شکایات کا نوٹس،کمیٹی بنانے کا فیصلہ

انہوں نے موجودہ سیاسی بحران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو سیاست ہو رہی ہے اور نہ ہی وکالت، آپ کو ویسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تھا جیسے ہندوستان میں راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کے خلاف ثبوت پیش کیے، پاکستان میں اس وقت ایک غیر یقینی صورتحال ہے، عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھ چکا ہے۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں پانچ مختلف مقدمات شامل ہیں، ان مقدمات میں الزام ہے کہ فواد چودھری نے اپنے کارکنان کو پولیس کی گاڑیاں جلانے اور ہنگامہ آرائی کیلئے اُکسایا۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں کیریئر فیئر 2025 کا انعقاد کیا گیا

فواد چودھری نے عدالت میں پیش ہو کر تفتیش مکمل ہونے کی اطلاع دی اور ان کے وکیل نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری پر جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں ضمانت پہلے ہی موجود ہے، جبکہ مغلپورہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • راجہ بشارت اور صنم جاوید کی عبوری ضمانتیں مسترد
  • جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کیسز میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت مسترد
  • جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • لاہور: جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج
  • خیبر پختونخوا؛ گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • عمر ایوب خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج
  • ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں: فواد چودھری
  • نگران دور میں بھرتی ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستیں خارج