پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، قومی اسمبلی ،سینیٹ میں چار عہدے خالی،اپوزیشن لیڈرعمر ایوب ، شبلی فراز فارغ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
زرتاج گل پارلیمانی لیڈر،قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھی ،احمد چٹھہ ،صاحبزادہحامد رضا، رائے حسن نوازسے کمیٹیوں کی رکنیت واپس،نوٹیفکیشن جاری
اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری جلد کریں گے ، آزاد اراکین پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے نئے نام دوبارہ تجویز کریں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کے عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کا منصب باضابطہ طور پر خالی قرار دے دیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دیگر اہم پارلیمانی عہدے بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے آزاد اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے نئے نام دوبارہ تجویز کریں۔ علاوہ ازیں، عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے 7 نااہل ارکان سے 15 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی واپس لی جا چکی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی چیٔرمین شپ ختم کردی گئی، زرتاج گل قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں اور رائے حسن نواز سے قائمہ کمیٹی ریلوے کی چیٔرمین شپ واپس لے لی گئی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی قرار دے دی۔پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت سے بھی فارغ ہوگئے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پارلیمانی لیڈر اپوزیشن لیڈر قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی دیا گیا ہے شبلی فراز پی ٹی ا ئی کی رکنیت لیڈر کی
پڑھیں:
ہاؤس بزنس کمیٹی کی 27ویں آئینی ترمیم کو منظور کرانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-8
اسلام آباد ( آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27ویں آئینی ترمیم 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرائی جائے گی ، جبکہ ایوان کا موجودہ اجلاس بھی 14نومبر تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایجنڈے اور شیڈول کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ تاہم تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے تمام پارلیمانی رہنماؤں سے اجلاس کے دوران خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کی درخواست کی۔