میڈیکل چیک اپ کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی پولی کلینک ہسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک ہسپتال گئے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی پولی کلینک آمد پر ڈاکٹرز اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔
(جاری ہے)
ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پولی کلینک ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کے بعد پولی کلینک سے روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولی کلینک چیف جسٹس
پڑھیں:
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
—فائل فوٹوسپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی اس تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے۔