چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال گئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی پولی کلینک آمد پر ڈاکٹرز اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔

ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے پولی کلینک ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کے بعد پولی کلینک سے روانہ ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولی کلینک چیف جسٹس

پڑھیں:

ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی فاتحانہ شروعات، کویت کو 4 وکٹوں سے شکست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا میچ کویت کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ عدنان ادریس 17، بلال طاہر 24 رنز بنا سکے جبکہ میت بھوسر نے 41 اور عثمان پٹیل نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک چوکا اور 8 شاندار چھکے شامل تھے۔ خواجہ نافع 25 اور شاہد عزیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔

عبداللہ صمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ کویت کی جانب سے ایک وکٹ محمد شفیق نے حاصل کی۔ عباس آفریدی کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ آج بھارت کے خلاف کھیلے گا جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں جم گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی
  • پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ
  • وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا
  • ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی طوفانی نصف سینچری سے پاکستان کی فاتحانہ شروعات
  • ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی فاتحانہ شروعات، کویت کو 4 وکٹوں سے شکست
  • نظام درست کرنے کیلئے کتنے کیسز میں آپ کو بلائیں: چیف جسٹس کا آئی جی سے استفسار
  • بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح
  • جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو ، بحیثیت چیف اسکاؤٹ پاکستان کا اختیار تفویض
  • ملتان، آئی ایس او نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو، ساجد حسین نئے صدر منتخب 
  • پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والوں کیلئے نئی پالیسی نافذ