کراچی: گھر کا زینہ گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
رضویہ کے علاقے ناظم آباد 2 نمرب جلال آباد عدنان پارک کے قریب گھر میں ملبے تلے دب کر خاتوں جاں بحق ہوگئی جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 40 سالہ فوزیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ باروچی خانے کے اوپر سے گزرنے والا زینہ گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
علامتی تصویر۔لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔