راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا۔

زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،  متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی تشدد یا ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر پولیس کی حراست میں لے لیا

پاکستان کے بیٹر حیدر علی کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کر رہی ہے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ۔
انگلش میڈیا رپورٹس کے مطابق، حیدر علی کے خلاف ایک خاتون نے شکایت درج کروائی ہے، جس کا تعلق مبینہ طور پرپاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم، نہ ہی پولیس اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات فی الحال جاری کی گئی ہیں۔
پی سی بی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ برطانوی تحقیقات کے دوران ان کے قانونی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ وہ برطانیہ کے قانونی عمل کا مکمل احترام کرتا ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین تک کسی بھی رائے یا فیصلے سے گریز کرے گا۔
حیدر علی کو عارضی معطلی کے تحت کرکٹ سے دور رکھا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ اس کے تحت وہ تفتیش کے مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا بورڈ کے ضابطہ اخلاق کے تحت مزید تادیبی کارروائی کی ضرورت ہے یا نہیں۔
یہ صورتحال حیدر علی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو ماضی میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈےفارمیٹس میں نمائندگی کر چکے ہیں۔

 

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • شادی کا جھانسہ دیکر ملازم نے اپنی کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کردیا، ملزم گرفتار
  • مریم نواز کے نام اور تصویر والا پرفیوم سوشل میڈیا پر وائرل
  • ’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
  • 11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی گرفتار
  • موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی ، اہلکار کی بچے کے سرمیں جوتیاں مارنے کی ویڈیو وائرل 
  • پاکپتن: خاتون کو تھپڑ مارنے والا تھانیدار گرفتار، مقدمہ درج
  • پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر پولیس کی حراست میں لے لیا
  • پاکپتن میں خاتون پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
  • راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف