وزیراعظم کا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی برسی پر خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کی خدمت اور محروم طبقات کی بحالی کے لیے زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی برسی پر گہرے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کے غریب اور پسماندہ طبقات کی خدمت میں گزارا۔ اُنہوں نے جذبۂ ایثار، بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کی ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر روتھ فاؤ کو جذام کے مریض اپنی ماں کیوں کہتے ہیں؟
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جذام کے مریضوں کے علاج اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ڈاکٹر فاؤ کی انتھک کوششیں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے، جسے جاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان جذام ڈاکٹر رتھ فاؤ وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ڈاکٹر رتھ فاؤ وزیراعظم محمد شہباز شریف
پڑھیں:
بابا گورونانک برسی کی تقریبات کا دوسرا روز‘ یاتریوں نے نگر کیرتن کا جلوس نکالا
شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتار پور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ملک اور بیرون ممالک سے 3 ہزار سے زائد یاتری پہنچ چکے۔ عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں۔ دربار صاحب میں یاتریوں نے عبادت کی اور بابا گورو نانک سے منسوب مقامات اور مقدسات کی زیارت کی۔ دربار صاحب سے زیرو لائن تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا گیا، جس میں مرکزی گاڑی کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ یاتریوں نے ہفتہ کی رات کرتار پور میں ہی قیام کیا۔ گزشتہ صبح انہیں حلوہ پوری‘ پراٹھا چنے اور چائے سے ناشتہ کرایا گیا۔ دوپہر کو بابا گورو نانک کے کھیتوں سے تیار شدہ چاول‘ روٹی اورکڑی پکوڑا سے تواضع کی گئی۔ یاتری آج اختتامی دعا کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔