مایا خان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، ان کا ایک حالیہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں مایا خان نے اپنے وزن میں کمی اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی۔ مایا خان نے انکشاف کیا کہ زائد وزن کے باعث انہیں طویل عرصے تک تنقید، تضحیک اور فیشن انڈسٹری سے دوری کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کے مطابق ڈیزائنرز بھی ان کے لیے مناسب سائز کے کپڑے مہیا کرنے سے قاصر تھے اور ایکس ایل یا ڈبل ایکس ایل کپڑوں کیلئے منع کردیتے تھے جس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
مایا خان کے ان بیانات پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی صارفین نے ان پر منافقت کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماضی میں وہ خود دوسروں کی جسمانی ساخت پر طنز کیا کرتی تھیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ وہی مایا خان ہیں جو مارننگ شوز میں دوسروں کا مذاق اڑاتی تھیں۔‘‘
مایا خان جو ماضی میں متنازع مارننگ شوز کی وجہ سے شہرت اور تنقید کا شکار رہی ہیں، حالیہ عرصے میں ڈرامہ سیریلز کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مایا خان
پڑھیں:
فرانسیسی صدر کونیویارک میں ٹریفک پولیس نے سڑک پر روک لیا،ویڈیو وائرل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ٹریفک پولیس نے روک دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون 22 ستمبر کی شب نیویارک میں اپنی ٹیم کے ساتھ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ مذکورہ سڑک سے گزر رہا تھا۔ امریکی صدر کے قافلے کے گزرنے کی وجہ سے سیکیورٹی پر مامور ٹریفک پولیس افسر نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو روک دیا۔
امریکی صدر کے قافلے کی وجہ سے فرانسیسی صدر کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں ایمانوئل میکرون کو ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال پر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔
وائرل ویڈیو میں پولیس افسر نے شرمندگی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر سے روکے جانے پر معذرت بھی کی۔
پولیس افسر نے فرانسیسی صدر کو کہا کہ جناب صدر آپ سمیت ہر کسی کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ آرہا ہے۔
پولیس افسر کی بات پر ایمانوئل میکرون مسکرائے اور پھر انہوں نے اپنے موبائل فون سے امریکی صدر کو کال کی اور ان سے دلچسپ انداز میں بات بھی کی۔
ایمانوئل میکرون نے سڑک پر کچھ لمحے انتظار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے ہی سڑک پر کھڑے ہیں کیونکہ سڑک سے ان کا قافلہ گزر رہا ہے، جس وجہ سے سب کو روک دیا گیا ہے۔