انجلینا جولی نے امریکا چھوڑنے کی تیاری شروع کر دی، کس ملک میں رہائش اختیار کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار انجلینا جولی اپنے تاریخی لاس اینجلس اسٹیٹ سے رخصت ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی جریدے پیپل کے مطابق، انجلینا جولی نے اپنے 1913 میں تعمیر شدہ خوبصورت گھر فروخت کے لیے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد بیرونِ ملک منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، 50 سالہ اداکارہ نے ہمیشہ لاس اینجلس میں مستقل رہائش اختیار کرنے سے گریز کیا، لیکن سابق شوہر بریڈ پِٹ کے ساتھ بچوں کی حوالگی کے معاہدے نے انہیں یہیں رہنے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیے انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان طویل قانونی جنگ کا اصل سبب کیا نکلا؟
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان تقریباً 8 سال تک جاری رہنے والی قانونی لڑائی دسمبر 2024 میں طلاق کے حتمی معاہدے کے بعد ختم ہوئی۔ دونوں کے 6 بچے ہیں: میڈوکس (24)، پیکس (21)، زہارا (20)، شیلو (19)، اور جڑواں بچے ناکس اور ویوین (17)۔
ذرائع کے مطابق، جولی اگلے سال ناکس اور ویوین کے 18 سال کے ہوتے ہی بیرونِ ملک منتقل ہو جائیں گی۔ وہ اس وقت کئی ممکنہ مقامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور قریبی دوستوں کو بتایا ہے کہ وہ لاس اینجلس چھوڑ کر سکون، پرائیویسی اور سیکیورٹی والے ماحول میں رہنا چاہتی ہیں۔
تاریخی گھر کا احوالیہ شاندار گھر جولی نے 2017 میں 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ 11,000 مربع فٹ پر محیط اس اسٹیٹ میں 6 بیڈروم اور 10 باتھ روم ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 1916 میں مشہور فلم ڈائریکٹر سیسل بی ڈیمیل نے خریدا تھا۔ اس کے قریب والے مکان میں کبھی چارلی چیپلن رہتے تھے، اور بعد میں ڈیمیل نے دونوں جائیدادوں کو ملا کر ایک بنا دیا۔
ایک اور ذریعے کا کہنا ہے کہ جولی فروخت سے قبل مکان میں معمولی بہتریاں کر رہی ہیں تاکہ یہ اپنی اصل خوبصورتی کے ساتھ خریداروں کو پیش کیا جا سکے۔
لاس اینجلس چھوڑنے کی وجہجولی نے 2024 میں ’دی ہالی ووڈ رپورٹر‘ کو بتایا تھا کہ وہ صرف اس لیے لاس اینجلس میں رہ رہی ہیں کیونکہ طلاق کے باعث انہیں یہاں ہونا پڑ رہا ہے۔
’جب آپ کا بڑا خاندان ہو تو آپ چاہتے ہیں کہ انہیں پرائیویسی، سکون اور تحفظ ملے۔ لاس اینجلس میں وہ انسانیت اور خلوص نہیں ہے جو میں نے دنیا کے دوسرے حصوں میں دیکھا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے کیا انجلینا جولی بڑھاپے سے خفا ہیں؟
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ بچوں کے بالغ ہونے کے بعد وہ زیادہ تر وقت کمبوڈیا میں گزاریں گی — وہی ملک جہاں سے انہوں نے 2002 میں اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کو گود لیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ دنیا بھر میں اپنے خاندان کے افراد سے ملنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔
جولی نے فروری میں سانتا باربرا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کہا تھا کہ کمبوڈیا ان کے دل میں ہمیشہ ایک خاص مقام رکھتا ہے اور وہ اسے اپنا اصل گھر مانتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انجلینا جولی ہالی ووڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انجلینا جولی ہالی ووڈ انجلینا جولی لاس اینجلس جولی نے
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :