پاکستان کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون؟ محسن گیلانی نے راز فاش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار محسن گیلانی نے پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام بتا دیا۔
محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی فنکاروں، انڈسٹری کی صورتحال اور دیگر موضوعات پر بات کی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ دورِ حاضر میں پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے تو انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ اعزاز فواد خان کو حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد خان کو ہی اتنا معاوضہ لینا چاہیے اور اس سے بھی دگنا معاوضہ لینا چاہیے کیونکہ ایک ہی تو ہیرو ہے جس کو کہہ سکتے ہیں کہ یہ واقعی ہیرو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد اس مقام کے حق دار ہیں کیونکہ وہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے واحد بڑے اسٹار ہیں۔ ان سے پہلے یہ مقام شان کے پاس تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Lollywood Blitz (@lollywoodblitz6)
محسن گیلانی کے اس انکشاف پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے کہا کہ فواد ہمیشہ بالی ووڈ کے پیچھے ہوتا ہے، ہمیں اس میں دلچسپی نہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ اسٹار ہے لیکن ہم نے اس کا کوئی ہٹ ڈرامہ یا فلم نہیں دیکھی۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں فواد کی اسٹار پاور سے 100 فیصد اتفاق ہے۔
واضح رہے کہ محسن گیلانی پاکستان کے سینئر فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک اداکار، ہدایتکار اور مصنف ہیں جنہیں ان کی شاندار خدمات پر ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ سے نوازا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ زیادہ معاوضہ لینے والے فنکار فواد خان محسن گیلانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ زیادہ معاوضہ لینے والے فنکار فواد خان محسن گیلانی زیادہ معاوضہ لینے محسن گیلانی
پڑھیں:
پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا: محسن نقوی
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔
محسن نقوی نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ہر فرد مساوی حیثیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اقلیتیں عزت، مساوات اور شراکت کے ساتھ قومی ترقی میں شریک اور قابل فخر ساتھی ہیں، ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے جان و مال اور مقدس مقامات کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے، پاکستان اقلیتوں کو ان کا پورا حق دیتا ہےکیونکہ وہ ریاست کے برابر کے وارث ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بارسلونا میں قیمتی گاڑی چھین لی گئی