بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، کانوں اور دانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر عاصم کوبلانے کی درخواست کی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، عرفان صدیقی پی ٹی آئی نے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، عرفان صدیقی چئیرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،یوم آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے اقدامات کا جائزہ جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کانوں اور دانتوں بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہورالحسن ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہو گیا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شوکت خانم اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیا جائے، جبکہ ماہانہ معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس عدالت میں جمع کرائی جائیں اور فیملی کو فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا آسٹریلیا کا ستمبر میں جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا
  • دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم
  • اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کےکان اور دانت صاف کر کے طبی معائنے کے بعد مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا
  • ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیا
  •   عمران خان کا طبی معائنہ، کان اور دانت چیک کیے گئے، مکمل صحتیاب
  • بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • عمران خان کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع