پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر حکام طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر حکام طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے وزیردفاع خواجہ آصف کے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جانب سے پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جانب سے پراپرٹی خریدنے کے بیان کا معاملہ زیر بحث آیا، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر دفاع کا یہ بیان انتہائی سنگین معاملہ ہے، کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام کو طلب کر لیا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ اسلام آباد میں 13اگست کو کون کونسے تفریحی مقامات بند رہیں گے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے،خالد حسین باٹھ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے... اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت دیدی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پراپرٹی خریدنے کے بیان کا پبلک اکاونٹس کمیٹی نے کا نوٹس لے لیا کے پرتگال میں خواجہ آصف کے ایف بی آر
پڑھیں:
اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لیا۔
سیشن جج نے ججز سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔
واضح رہے کہ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے تھے۔