پاک بھارت تنازع کے دوران لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے اہم کردار ادا کیا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے اپنے دورے کے اختتام پر لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دورے کے دوران مختلف ملاقاتیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وَن ونڈو پاسپورٹ پروسسنگ فیسلیٹی متعارف کروایا ہے جس کے بعد اب 10 منٹ میں پاسپورٹ بن سکے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مختصر دورے کے دوران لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا جس سے اورسیز پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔ اس منصوبے کو دوسرے صوبوں میں بھی متعارف کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر بیرون ملک آگاہی دینے والے پاکستانی وکلا سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
اسحاق ڈار نے پاکستانی ہائی کمشنر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تنازع کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ لندن جیسے اہم دارالحکومت میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے ملک کا موقف عالمی میڈیا کو پیش کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا اہم اتحادی ہے، میں نے اپنے دورے کے دوران دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلی، افغانستان اور ایران کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار برطانیہ لندن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار برطانیہ دورے کے دوران اسحاق ڈار
پڑھیں:
سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح کو زندہ رکھا جانا چاہیے اور سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نےیو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کرکٹ نہیں ہے، ایک ملک نے بین الاقوامی کرکٹ میچ کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی لندن میں قائم معروف وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
یہ کلب ایسیکس پریمیئر لیگ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔
وفد میں کلب کے صدر مسٹر لین اینوخ، کپتان عرفان اکرم اور دورے کے منتظمین عدنان اکرم اور فاروق عثمان شامل تھے۔
اس موقع پر پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے دوران متعدد شہروں کا سفر کرے گی جن میں لاہور، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وفد کو ان شہروں کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی تاکہ مہمان کھلاڑی پاکستان کی تہذیب، ثقافت اور روایات سے براہِ راست آشنا ہو سکیں۔
یہ دورہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔