ایرانی وزیر خارجہ غزہ اور ایران کے حق میں مظاہروں پر جماعت اسلامی کے مشکور
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ایران کی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں اُن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران اور پاکستان مزید قریب آگئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ عباس عراقچی نے فلسطین اور ایران کے حق میں مظاہرے کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یہاں آئے ہیں، پاکستانی قوم شیعہ سنی کی تقسیم سے بالا تر ہو کر سوچتی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور اتحاد امت کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی، اسلام آباد اور تہران کو امن، بھائی چارے، معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-30