کومل میر کا وزن بڑھنے کے بعد ذہنی دباؤ سے متاثر ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ کومل میر نے وزن میں اضافے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں کومل میر نے اپنے وزن میں اچانک اضافے کے بعد پیش آنے والے ذہنی دباؤ اور منفی ردِعمل پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ ساتھ قریبی لوگوں کی جانب سے بھی تکلیف دہ تبصرے سننے کو ملے، جس سے ان کی ذہنی صحت شدید متاثر ہوئی۔
کومل میر نے کہا، ’’سچ کہوں تو یہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ میں نے کئی بار روتے ہوئے دوستوں کو بتایا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی، لیکن جب جاننے والے اور قریبی لوگ عجیب باتیں کرنے لگے تو برداشت کرنا مشکل ہوگیا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں نے وضاحت دینے کی تجویز دی کہ ان کا وزن انہوں نے خود بڑھایا ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ لوگوں نے پہلے ہی رائے قائم کر لی ہوتی ہے، اس لیے کسی وضاحت کا فائدہ نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کومل میر
پڑھیں:
لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع غالب مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نے بیان میں بتایا کہ اُس کا سابقہ شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، سابقہ شوہر کے کزن امتیاز نے بہانے سے ہوٹل بلایا اور منگل کی صبح نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے واقعے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جس کی رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔