جرمنی نے پاکستان میں پھنسے 2 ہزار افغان باشندوں کو داخلے کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پھنسے تقریباً دو ہزار افغان شہریوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے گا جنہیں طالبان حکومت کے تحت خطرے سے دوچار سمجھا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کئی ماہ کی پابندی اور جرمنی میں دائر قانونی مقدمات کے بعد سامنے آیا ہے۔
جرمن وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ افغان شہری مختلف مراحل میں تھے اور ان کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام پاکستان میں موجود ہیں تاکہ داخلے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔
وزارتِ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ صرف وہی افغان شہری جرمنی داخل ہو سکیں گے جن کے کیسز عدالت میں کامیاب ہوئے ہیں یا جنہیں پہلے سے باضابطہ داخلے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے لیے سکیورٹی چیک لازمی ہوں گے جبکہ پاکستان سے ایگزٹ پرمٹ بھی درکار ہوگا۔
یہ فیصلہ ایسے موقع پر آیا ہے جب پاکستان نے افغان مہاجرین کو یکم ستمبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ انسانی حقوق کے وکلاء اور امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ افغان خاندان طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے اور بالآخر انہیں ریلیف ملا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: داخلے کی
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔
مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔