حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) تفتان سرکل نےکارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کےمطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی اے تفتان سرکل نےکارروائیاں کیں، جس کےدوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد شامل ہیں، ملزمان کو تفتان کے مختلف علاقوں سےگرفتار کیا گی اور ان کا تعلق چاغی اور نوشکی سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال برآمد ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 8 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے، 180امریکی ڈالر اور بنگلہ دیشی ٹکے برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 اے ٹی ایم کارڈز، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں اور برآمد ہونے والی کرنسی کےحوالے سےتسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج میں ملوث حوالہ ہنڈی اور ایف آئی اے بتایا کہ
پڑھیں:
کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔