اے این ایف اور اے ایس ایف کا اسمگلنگ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں 2 افغان باشندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تمام کارروائیوں کے دوران تقریباً 248 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 33 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر برطانیہ جانے والے ایک افغان نژاد برطانوی شہری کے قبضے سے 990 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح اپر مال لاہور کے ایک کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔
کراچی میں سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب افغان باشندے سے 3.
اُدھر نیازی اڈا لاہور کے قریب 2 ملزمان کے سامان سے 700 گرام آئس پکڑی گئی، جب کہ کلی دمان چمن میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 240 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بھی پشاور ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق 27 اگست کو پشاور سے دوحا جانے والی پرواز کے ایک مسافر فضل امین کے سامان کو اسکیننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ تلاشی کے بعد اس کے ٹرالی بیگ اور جوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر کے کیس مزید قانونی تقاضوں کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد ہوئی اے این ایف
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔