خیبر پختونخوا؛ مقدمات جلد نمٹانے کے لیے جوڈیشل افسران کو ٹائم لائنز جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
پشاور:
ہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے ٹائم لائنز مرتب کر دی ہیں، جس کے مطابق مختلف فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے 12، 18 اور 24 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے جب کہ کم عمر ملزمان (جوینائل کیسز) اور لیبر مقدمات کو 6 ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسی طرح زمین سے متعلق تنازعات کے مقدمات کے لیے 6 سے 24 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔ وراثتی اور پبلک ریونیو کیسز کو ایک سال میں مکمل کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ فیملی اور رینٹ مقدمات کو 6 ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ سکسیشن سرٹیفکیٹ صرف 2 ماہ میں جب کہ کنٹریکٹ انفورسمنٹ کیسز 18 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹائم لائن دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق سول کورٹ ڈگری اور بینکنگ ڈگری مقدمات کے لیے ایک سال جب کہ رینٹ ڈگری کے مقدمات صرف 3 ماہ میں نمٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے اس اقدام کا مقصد صوبے میں انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز اور موثر بنانا ہے تاکہ عوام کو اپنے مقدمات کے فیصلوں کے لیے برسوں انتظار نہ کرنا پڑے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نمٹانے کے گیا ہے کے لیے گئی ہے
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کی مںظوری دے دی، ارکان آج حلف اٹھائیں گے
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے، جس میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ کے ارکان آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل ہیں؟
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نئی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ اس حوالے سے گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں اور تاج محمد ترند شامل ہیں، جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پختونخوا کے پی کابینہ گورنر کے پی نئی کابینہ